گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نندی پور پاور پلانٹ کے ریکارڈ کو جلائے جانے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم پاور پلانٹ کے سیکورٹی گارڈ بلقاس خان کومزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کو سول جج نزہت جبیں کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے فاضل جج نے ملزم سے مزید تفتیش اور اہم معلومات حاصل کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر فاضل جج نے ملزم کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کر دیا ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے گزشتہ 3روز میں انکوائری کے دوران کوئی اہم بات سامنے نہ آسکی ہے۔