• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں میری ٹائم ڈے آج منایا جا رہا ہے

World Maritime Day Observed Today
عالمی میری ٹائم ڈے دنیا بھر میں24ستمبر یعنی آج منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سمندری وسائل کے بھرپور استعمال سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

رواں برس اس کی تھیم ’ جہاز رانی دنیا کیلئے نا گزیرہے‘ رکھی گئی ہے، جس کو منتخب کرنے کا مقصد عالمی گلوبل سوسائٹی اور جہاز رانی کے درمیان باہمی اہمیت کے حامل رشتے کومظبوط کرنا اوربین الاقوامی میری ٹائم تنظیم کے عالمی کردار اور افادیت کو اُجاگر کرنا ہے۔

اس کے علاوہ یہ دن منانے کا مقصدسمندری تجارت کو محفوظ تر بنانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس سے سمندر کے قدرتی ماحول کو ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے طریقوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
تازہ ترین