بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور ڈویژن میں رواں سال ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، آئی جی پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے آر پی اوز کوجاری کردہ مراسلے میں سال 2016ء کے دوران ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کے کیسیز، واقعات کی مکمل تفصیلات مانگی گئیں جس پر آر پی او بہاولپور کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں سال 2016ء کے دوران ٹارگٹ کلنگ یادہشت گردی کاکوئی واقعہ /کیس نہیں ہوا۔