گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نہم کلاس میں بلو بورڈ کے رزلٹ والے سکولوں کے ذمہ دار اساتذہ اوسکول سربراہ کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں 800سے زائد اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے کروڑوں روپے کی تنخواہوں کے باوجود متعددسکولوں کا رزلٹ انتہائی کمزور ہونے کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ایجوکیشن ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ضلع بھر کے 198سکولوں کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد کانہم کلاس کا رزلٹ انتہائی کمزوررہااس سلسلہ میں رابطہ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیاں مقصود نے بتایا کہ کمزوررزلٹ والےسکولوں کے متعلقہ ذمہ دارساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔800اساتذہ میں سے 497مرد اور303خواتین اساتذہ ہیں۔