گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مطلقہ خاتون کا سابق شوہرکیخلاف سی پی او آفس کے باہراحتجاج عالم چوک پولیس چوکی کے علاقہ کے امین کی سابق بیوی آسیہ بی بی نے سی پی او آفس کے باہر بچوں کے ہمراہ احتجاج کیا جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے وراثتی پلاٹ میرے نام کیا تھا جواب طلاق دینے کےبعدنہیں دے رہا ہے اورپولیس بھی مددنہیں کررہی ہےجبکہ چوکی انچارج کے مطابق خاتون کے نام کسی گھرکی رجسٹری نہیں ہے خاتون گھر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔