گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ریجنل پولیس آفیسرمحمد طاہرنے ریکارڈکی عدم تکمیل اورناقص کاررکردگی کی بناء پرسابق ایس ایچ او انسپکٹر اکرم گل ،موجودہ ایس ایچ او انسپکٹرسرفراز احمد رانجھا اورمحررمحمد الیاس کومعطل کردیا انہوں نے کہا کہ عدل وانصاف کی فراہمی کیلئےمقدمات کافوری اندراج اور تفتیش میرٹ پرکی جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے تھانہ کھیالی میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔