کوئٹہ(پ ر) انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا، سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی، حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی موسیٰ خان ترین، محی الدین لہڑی، حاجی ولی یوسفزئی،خان کاکڑ، سید شہاب الدین آغا، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ایگزیکٹو چیئرمین حاجی فاروق شاہوانی، میر اکرم بنگلزئی، سید حیدر آغا، حاجی اسلم ترین، حاجی نظام کاکڑ، سید نوران شاہ آغا، ملک داؤد خان بازئی، فیض اللہ خان کاکڑ، عطاء اللہ خان اچکزئی، سردار ولی، حافظ لیاقت علی اور دیگر نے کہا ہے کہ دکی، پشین، تورشاہ، حرمزئی سیدان و دیگر علاقوں میں بچوں کے اغواء کی مسلسل وارداتیں باعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہیں انہوں نے کہاکہ آئے روز بچوں کا اغواء انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کی تاجربرادری اور علاقہ مکین تشویش میں مبتلا ہیں اور اپنے بچوں کو سکول اور مدرسہ بھیجنے سے کتراتے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی میں آئے روز دکانوں میں ڈکیتیوں کی مذمت کرتے ہیں اور سبی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے۔