• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنےوالا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل  نےالفلاح سوسائٹی شاہ فیصل کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاصم ولد سہیل احمد کو گرفتار کر کے اسکے  خلاف پاکستان الیکٹرانک سائبرکرائم ایکٹ 2016 کے سیکشن اکیس،ون بی کے تحت کیس نمبر 24/2016 درج کر لیا ۔ملزم کے قبضہ سے  بلیک میلنگ میں استعمال ہونے والے دونوں موبائل فونز  برآمد کر لئے گئے۔ڈپٹی ڈائیرکٹر سائبرکرائم  احمد زعیم کے مطابق انہیں تحریری شکایت کی گئی تھی کہ ملزم شکایت کنندہ کی بیٹی کی ذاتی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شئیر کر رہا ہے۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نے فیس بک پر ہونے والی دوستی ختم کرنے کے بعد بلیک میلنگ کے ذریعے رقم حاصل کرنے کی کوشش بھی کی اور بات نہ ماننے پر برہنہ تصاویر شئیرکرنے کی دھمکی دی تھی۔ 
تازہ ترین