• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی قومی ٹیم کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

Shahbaz Sharif Congratulates Pakistan On T20 Series Win
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویسٹ انڈیز کے خلا ف د وسرے ٹی 20میچ اور سیریز میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکبادپیش کی ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹی20 کی عالمی چیمپئن کو شکست دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز سے ٹی20 سیریز جیت کر قوم کو تحفہ دیا ہے۔

وزیر اعلی کہتے ہیں کہ ٹی 20 عالمی چیمپئن کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ کھلاڑیوں نےکرکٹ کے تمام شعبوں میں شاندار کار کر دگی دکھا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتی ہے۔
تازہ ترین