• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سرزمین پارٹی کی عوامی رابطہ مہم ، محمود آباد میں تنظیمی اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے زیرِ اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں محمود آباد کے علاقے میں تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں پاکستان آرگنائزیشن کمیٹی ممبران مظہر مقصود اور نجم مرزا سمیت دیگر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے     ذمہ داران اور کارکنان نے  شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تنظیم سازی اور عوام کی شمولیت کے کاموں کا جائزہ لیا گیا ،پاک سر زمین پارٹی میں مختلف برادریوں کی شمولیت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پی او سی ممبر مظہر مقصود اور نجم مرزا نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام کو ان کے بنیادی حقوق پاک سر زمین پارٹی کی قیادت میں ضرور حاصل ہوں گے۔
تازہ ترین