نواب شاہ (بیورو رپورٹ) سٹیزن ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گھنور لغاری کے تبادلے کیخلاف نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتاجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر اسلم نوری،راؤ رفیق اور دیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی گھنور لغاری ایک فرض شناس و ایماندار افسر ہیں انکی تعیناتی کے دوران نوابشاہ میں کئی ترقیاتی کام ہوئے اور سرکاری اداروں خاص طور پر تعلیم و صحت کے محکموں میں بہتری آئی۔وہ واحد افسر ہیں جن کے دفتر اور گھر کے دروازے ہر عام و خاص کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے تھے۔ایسے افسر کا تبادلہ شہریوں کیساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔ انھوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ ڈپٹی کمشنر گھنور لغاری کے تبادلے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔رہنماؤں نے نوابشاہ شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔