• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں دیہاتیوں کا ناکارہ سامان کو جلا کر مطالبات کیلئے انوکھا احتجاج

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )فیصل آباد روڈ کی آبادی بھکھی ٹبہ کے درجنوں مکینوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اور محکمہ ماحولیات کے بعض افسروں کی ہٹ دھرمی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے اپنے گھروں میں ناکارہ ہونیوالے سامان کو جلا کر سخت نعرہ بازی کی، مظاہرین کی قیادت ملک محمد عباس، رضا خاں و دیگر مقامی شہری کررہے تھے جنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ٹبہ بھکھی میں محکمہ ماحولیات کے بعض افسران کی ملی بھگت سے ٹائروں کو جلانے والی ایک فیکٹری چل رہی ہے جہاں سے اٹھنے والے زہریلے دھواں کے باعث ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں اور کئی کئی فرلانگ تک واقع گھروں میں اس زہریلے دھویں کی وجہ سے برتن، کپڑے اور دیواریں سیاہ ہورہی ہیں اور ہمارے مویشی بھی سانس کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں کئی بار تحریری شکایات کرنے کے باوجود محکمہ ماحولیات کوئی توجہ نہیں دے رہا آئندہ ہم پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے، محکمہ ماحولیات کے ذرائع نے ملی بھگت وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
تازہ ترین