• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی سٹور پر عوام کو ارزاں نرخوں پراشیا میسر ہیں‘ وسیم مختار

سرگودھا(نامہ نگار ) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم مختار اور سینئر جنرل منیجر ایچ آر نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں یوٹیلٹی سٹور کی نئی شاخ کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں زونل منیجر انور بلوچ‘ریجنل منیجر خورشید عباس‘اسسٹنٹ منیجر شیخ غلام رضا اور فلک شیر نے بھی شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹر وسیم مختار نے کہا کہ عوام کو ارزاں قیمت پر معیاری اشیاء میسر ہیں اور اس حوالے سےانقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ خصوصی طور پر رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کی سبسڈی بھی دی گئی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کی جانے والی تمام اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ۔ یوٹیلٹی سٹور سے2ہزار کی خریداری پرہر کسٹمر کو مفت ہوم ڈلیوری کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو اپنی نوعیت کی منفرد سہولت ہے ۔
تازہ ترین