راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے صدر میں تمام بینکوں کو اپنے سامنے سے لگی لوہے کی چین اور رکھی گئی دیگر چیزوں کو ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے اور اس حوالے سے صدر میں تقریباً تیس سے زائد مختلف بینکوں اور ان کی شاخوں کو نوٹس جاری کئے ہیں جس میں بینکوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ زنجیریں وغیرہ لگا کر پبلک کی جگہ پر تجاوز کر رکھی ہے لہٰذا بینکوں کے سامنے سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے، نوٹس میں بینکوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ یہ تجاوزات نوٹس ملنے کے 7روز کے اندر ہٹائی جائیں ورنہ اس کو بینکوں کے اخراجات پر ہٹوایا جائے گا۔