مردان ( نمائندہ جنگ ) شہری علاقہ مصطفی آباد میں زہریلا فروٹ چاٹ کھانے سے 4کم سن بہنوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیاگیا ریسکیو 1122کے ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے کنٹرول کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی کس کورونہ کے علاقہ مصطفی آباد کے رہائشی ارشد کی کم سن بیٹیوں، ایک سالہ غریبہ تین سالہ، عمامہ چھ سالہ تقویٰ، چارسالہ تنزیلہ نے فروٹ چاٹ کھایا تھا جس کے تھوڑی بعد سب کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طورپر ڈی ایچ کیو پہنچادیا گیا۔ رابطہ پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ طبی امداد کے بعد بچیوں کو فارغ کردیاگیا۔