گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ملکی ترقی اور پائیدار امن کے حصول کے لئے ہمیں پنجابی، سندھی،بلوچی اور پختونخواہ کی بجائے حقیقی معنوں میں محب وطن پاکستانی بننا ہو گا،خدا کے نزدیک مذہب صرف اسلام ہے جس میں فساد پھیلانے والے کے لئے سخت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اور امن قائم کرنے والوں کے لئے آخرت میں انعامات کی خوشخبری سنائی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیراہتمام نیشنل ایکشن پلان اور عالمی یوم امن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں مختلف مقررین نے کیا،پروگرام کے مہمان خصوصی انجم ریاض سیٹھی اسسٹنٹ کمشنر جنرل گوجرانوالہ تھیں ۔