بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سانحہ آٹھ اگست کی تحقیقات کے حوالے سے قائم کمیشن نے سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک کمیشن کی کارروائی موخر کرنے کاحکم دے دیا۔
یہ حکم انہوں نے بلوچستان حکومت کی جانب سانحہ8اگست سول ہسپتال کوئٹہ کی المناک واقعہ کے حقائق معلوم کرنے کیلئے قائم کمیشن کی کارروائی کے دوران دیا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ چونکہ سپریم کورٹ سانحہ اٹھ اگست کا از خود نوٹس لے چکی ہے اور مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لئے کمیشن کی کارروائی نامناسب ہے۔
اس لیے انکوائری کی مزید کارروائی اس وقت تک موخر کی جاتی ہے کہ جب تک سپریم کورٹ آف پاکستان از خود نوٹس کا حتمی فیصلہ صادر نہیں کرتی ہے۔