• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں مسجد کے سامنے بیلے ڈانس کرنیوالی گلوکارہ نے معافی مانگ لی

ما سکو (ایجنسیاں) روس کے مسلم اکثریتی علاقے تاتارستان میں مسجد کے سامنے بیلے ڈانس کرنے والی گلوکارہ نے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کے بعد اپنے اقدام پر معافی مانگ لی ہے۔ غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ رضیدہ گانیولینا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی میوزک وڈیو میں انھیں بولگر کے قصبے میں واقع سفید مسجد کے سامنے بیلے ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔ تاتارستان کے مفتی نے اس وڈیو کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد رقص کرنے کی جگہ نہیں ہے،جبکہ اس سے قبل مقامی علماءنے اس وڈیو پر پابندی لگا نے کا مطالبہ بھی کیا۔ گلوکارہ نے سماجی رابطوں کے سائٹ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس وڈیو سے کسی فرد کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ مسلمان ہیں اور مذہبی رہنماؤں کی عزت کرتی ہیں تاہم اس کے ساتھ انھوں نے کہا ہے کہ ’ بیلے ڈانس بے حیائی نہیں ہے بلکہ یہ فن ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے اس وڈیو کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تازہ ترین