• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں27 ستمبر کو سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ سیاحت بین الا قومی برادری کے لئے ناگز یر ہے اور سیاحت سماجی ، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر اندا ز ہوتی ہے۔ سیاحت کا عالمی دن ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر جنرل اسمبلی کی قرار داد کی منظوری کے بعد سے1970 سے ہر سال27 ستمبرکو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد سیاحت کے فروغ ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش ، ثار قدیمہ کو محفوظ بنانے ، سیاحوں کے لئے زیادہ سے زیادہ اور جدید سہولیات پیدا کرنے،سیاحت کیلئے آنے والے شائقین کے تحفظ ، نئے سیاحتی مقامات تک آسان رسائی سمیت دیگر متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔
تازہ ترین