• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی ود کرن پانچویں سیزن کے پہلے مہمان شاہ رخ اور عالیہ بھٹ ہونگے

ممبئی (جنگ  ڈیسک) کرن جوہر اپنے مقبول پروگرام کافی ود کرنکے ساتھ جلد ہی ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے،یہ پروگرام کا پانچواں سیزن ہوگا،مہمانوں کے حوالے سے قیاس آرئیاں جاری ہیں، جیسا کہ سب جانتے ہیں کرن جوہر کے بہترین دوست  شاہ رخ خان نے پہلے اور دوسرے سیزن کا آغاز کیا،رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ڈیئر زندگی کی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ پانچویں سیزن کے پہلے پروگرام کے مہمان ہوں گے۔ یہ خبریں بھی ہیں کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فواد خان بھی ہوں گے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  اس سے ڈیئر زندگی کی پروموشن  بھی کی جائے گی۔ کافی ود کرن کے چوتھے سیزن میں شاہ رخ خان نہیں آئے تھے کیونکہ ان دنوں کرن جوہر اور شاہ رخ خان کے مابین تعلقات کشیدہ تھے۔مگر اب صورتحال بہتر ہے اور کرن جوہر فلم  ڈیئر زندگی کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
تازہ ترین