• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مظلوم لوگوں کا قتل عام کررہا ہے، اے جی انصاری

جیکب آباد (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں ہوا، جس میں رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلے میں امن امان کے قیام کے حوالے سے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہاکہ محرم صبر وبرداشت کامہینہ ہے۔ اجلاس میں یوم تاسیس کی پشاور میں ہونے والی 100سالہ تقریب میں بھرپور شرکت کے لیے ضلع بھر میں مہم چلانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہاکہ بھارت کشمیر میں مظلوم لوگوں کا قتل عام کررہاہے برہان وانی سمیت دیگر کشمیریوں کا قتل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھار ت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی توجے یوآئی کے ہزاروں کارکن سرپر کفن باندھ کرمولانا فضل الرحمن کے حکم پراپنی جانیں قربان کرکے ملک کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری دہشت گردی میں امریکہ ،بھارت اور اس کے حواری ملوث ہیں انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والے اکیلے ہوچکے ہیں ملک دشمن سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوچکی ہے ملک ایسے رہنماؤں سے آزاد ہوگیاہے۔ اجلاس میں قرارداد کے ذریعے مردم شماری کرانے اورگیس بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اورامن کے قیام کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کامطالبہ کیاگیا۔
تازہ ترین