• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی : نساسک کی عدم توجہی، پانی فراہم کرنیوالی لائن ٹوٹ پھوٹ گئی

روہڑی (نامہ نگار)روہڑی کے مسان روڈ پر واقع قبرستان سے گذرنے والی پائپ لائن مختلف جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث پانی کے رساؤ اور ناجائز طور پر بچاو بند پر قابض افراد کے گھروں کی سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل ہونے کے سبب قبروں کے نشانات مٹتے جارہے ہیں اور پانی کے مسلسل رساؤ کے باعث گڑھے پڑ کر جوہڑ بن چکے ہیں نئی قبریں کھودنے پر زمین سے پانی نکل آتا ہے۔ شکایات پر نساسک عملہ وقتی طور پر پائپ لائن پر ٹیوب کاٹ کر پانی کے رساو کو بند کر دیتا ہے چند یوم بعد پھر وہی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے اس صورتحال حال کے پیش نظر عیدالاضحی کے موقع پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں تک نہیں جا پہنچ سکے اور دور کھڑے ہوکر فاتحہ خوانی کرکے واپس لوٹ گئے۔روہڑی کی سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے سکھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسان روڈ قبرستان میں پانی داخل ہونے کا نوٹس لیکر قبروں کو نقصانات سے بچائیں ۔
تازہ ترین