سرگودھا(نمائندہ جنگ )ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سرگودھا او رخوشاب کی 3 ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ 22 کروڑ 32 لاکھ روپے سے تعمیر ہونیوالی ان سکیموں میں تحصیل ساہی وال کے سرکل روڈ کی دو رویہ تعمیر کی نئی سکیم‘ چک نمبر 40 شمالی تحصیل سرگودھا میں جدید ترین شہر خموشاں قبرستان کی ترمیمی سکیم جبکہ تحصیل وضلع خوشاب کی روڈہ واٹر سپلائی کی تجدید شدہ سکیم شامل ہے ۔ ان سکیموں کی منظوری کمشنر ندیم محبوب کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈی سی اودانش افضال ‘ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ ویڈیولنک و دیگر قومی تعمیراتی اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ تحصیل خوشاب میں روڈہ واٹر سپلائی سکیم پر 9کروڑ 11لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ اس سکیم میں4 ٹیوب ویل‘ 4 پمپ ہاؤسز‘ 5 ٹرانسمیشن لائنیں تعمیر کی جائیں گی۔ انہوں نے واضع کیا کہ ڈویژنل معائنہ ٹیم کی تجاویز او رشکایات پر سختی سے عمل کیا جائےگا ۔