گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)میٹرک کے رزلٹ 2016میں جن سکولوں کا رزلٹ بورڈ سے مطلوبہ معیار سے کم آیا ان کے ذمہ دار اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں پانچ سو سے زائد اساتذہ کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے فوری جواب طلبی کر لی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ناقص کارکردگی والے مرد وخواتین اساتذہ کے خلاف سخت پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔تاہم ادھر ذمہ دار اساتذہ نے کارروائی سے بچنے کیلئے ایجوکیشن آفیسران کی منت سماجت جبکہ بعض نے مختلف ممبران اسمبلی سے سفارشیں کروانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔