• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مدارس کو چھیڑ کر نئی جنگ کا آغاز نہ کرے، فضل الرحمٰن

لاہور/سر گودھا (این این آئی ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس معاشرے میں امن کا نشان ہے حکومت مدارس کو چھیڑ کر نئی جنگ کا آغاز نہ کرے جے یو آئی مدارس کے خلاف کسی بیرو نی ایجنڈے کو آگے نہیں بڑھنے دے گی اور ہر محاذ پر ایسی سازشوں کا مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اشاعت اسلام کا بہترین ذریعہ ہیں ۔دینی مدارس کے خلاف کوئی نیا قانون قبول نہیں کیا جا ئے گا وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلی مرتبہ قوم کی تر جمانی کرتے ہوئے کشمیر کے معاملے کو اجاگر کیا بھارت پر یہ بات اجاگر ہونی چاہیے کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے اور بین الاقوامی معاملہ ہے ،ملکی جغرافیائی حدود کے ہر انچ پر عملداری قائم کر نے کے علاوہ ملکی استحکام وبقاء کے لیئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کفار کی شر انگیزیاں انتہائی خطر ناک ہیں جس سے بچنے کے لیئے ہر فرد کو اپناکردار ادا کر نا ہوگا ، جے یو آئی وطن عزیز کے لیئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں  نے وفودسے گفتگو اور جے یو آئی کے ذمہ داران کے اجتماع سے جامع مسجد سٹلائیٹ ٹائون میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین