• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Baby Name Of Kareen Kapoor And Saif Ali Khan
رفیق مانگٹ....کرینہ کپور، سیف علی خان اپنے بچے کا کیا نام رکھنا چاہتے ہیں؟کرینہ کپور کہتی ہیں کہ ان کے شوہر سیف علی خان کو جس نام سے محبت ہے وہ بچے کا وہی نام رکھیں گی۔کرینہ نے بچے کا بتا دیا۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان صحیح معنوں میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ساتھ ادیتیا چوپڑا اور رانی مکھرجی سے بہت متاثر نظر آتے ہیں۔

شاہد اور میرا نے اپنی بیٹی کا نام’میشا‘ Misha رکھا جو ماںکے نام کے پہلے دو حروف’mi‘ اور باپ کے نام کے تین حروف’sha‘ کا مرکب ہے۔اسی طرح اد یتیا اور رانی کے ذہن میں یہی خوش کن خیال پروان چڑھا اور انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’ادیرا‘Adira رکھا جو باپ کے نام کے پہلے تین حروف’adi‘ اور ما ں کے نام کے پہلے دو حروف’ ra‘ کا مرکب ہے۔

لہذا کرینہ اور سیف کیسے پیچھے رہ جائیں گے سیف علی خان نے اپنے نام کے پہلے چار حروف’saif‘ اور کرینہ کے نام کے آخری چار حروف’eena‘ کے مرکب سے اپنے بچے کانام تخلیق کرڈالا اور وہ ہے سفینہ’Saifeena ‘۔

اس نام کا انکشاف کرینہ کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا کہ دنیا میں آنے والے ان کے بچے کانام’ سفینہ ‘ ہو گا جو سیف کا پسندیدہ نام ہے۔

کرینہ اپنے بچے کو بھارت میں نہیں دبئی میں جنم دیں گی اس کےلئے سیف اور کرینہ جلد دبئی روانہ ہو جائیں گے، بچے کی ولادت دسمبر میں متوقع ہے۔
تازہ ترین