گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف گوجرانوالہ نے 30ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ تحریک انصاف کے راہنما چوہدری طارق گجر سابق ایم پی اے نے بتایا کہ لاہور اجلاس میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے راہنمائوں چوہدری بلال اعجاز‘چوہدری ناصر چیمہ‘ چوہدری صدیق مہر‘ رانا فیصل روف‘ خالد عزیز لون‘ رانا نعیم الرحمن‘ ذوالفقار بھنڈر‘ میاں ارقم خاں‘ احمد چٹھہ‘ جواد حسن منج‘ ایس اے حمید‘ مہر سرفراز‘ احسان ورک‘ عرفان بشیر گجر اور دیگر نے شرکت کی۔ دوسری طرف انصاف لائرز فورم کے چوہدری محمدسعید بھٹہ‘ ندیم اشرف کھوکھر‘ محمد اشرف بھٹہ نے کہا ہے کہ وکلاء 30ستمبر کو دو بجے سیشن کورٹ سے قافلے کی صورت میں لاہور روانہ ہونگے۔