• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کی روزانہ کی ہڑتال کی کال ختم

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کی روزانہ کی ہڑتال کی کال ختم ہونے سے ہزاروں مقدمات کے سائلین خوشی کا اظہار کرتے رہے ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے صدر وقار حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری سید عمران حیدر نقوی کی طرف سے روزانہ کی ہڑتال کی کال کو ختم کر کے صرف ہفتہ وار جمعرات اور جمعہ ہڑتال برقرار رکھنے سے عام سائلین خوش سائلین کا کہنا ہے کہ ہم دور دراز کے علاقوں سے اپنے مقدمات کی پیروی کیلئے آتے ہیں ہڑتالوں کیوجہ سے ہمارے کاروبار اور وقت دونوں کا ضیاع ہوتا ہے۔  
تازہ ترین