• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) کا دورہ سیالکوٹ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ  کیا اور پنجاب رینجرز کی پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لیا اس موقع پرانہیں رینجرزکی آپریشنل تیاریوں اورتربیت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں انھیں بتایاگیا کہ پنجاب رینجرز کے بہادر جوان کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات کا مقابلہ اور ور کنگ باؤنڈری اور انٹرنیشنل بارڈر کا دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز نے ہر قسم کے نامساعد حالات کے سامنے سینہ سپر رہنے والے جوانوں تعریف کی اور کما نڈروں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز پنجاب اپنے عزم پر قائم ہے کہ قومی امنگوں کے مطا بق ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقومی سرحدناقابل تسخیر رہے گی۔
تازہ ترین