• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان‘ 25سکولوں پر قابض افرادکو آخری وارننگ

مردان ( نمائندہ جنگ ) ضلعی انتظامیہ نے مردان کے 25سے زائد  بوائزوگرلز سرکاری سکولوں پر قابضین کو 30ستمبر تک  مذکورہ سکول ازخود خالی کرانے کی آخری وارننگ جاری کردی ‘ اس حوالے سے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وڈی آراو افسرعلی خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا جس میں محکمہ تعلیم ،محکمہ مال اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع بھر میں 25کے لگ بھگ سرکاری سکولوں میں بعض افراد نے ناجائز قبضہ کررکھاہے جس پر انہیں خالی کرانے کے لئے نوٹس جار ی کردیئے گئے ہیں اس موقع پر ڈی آراو افسرعلی خان نے قابضین سے 30ستمبر تک ہرحال میں سرکاری سکول واگزار کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں پر قبضہ جمانے والوں کے ساتھ کوئی رورعایت نہیں کی جائے گی انہوں نے خبردار کیاکہ سکولوں پر ناجائز قبضہ جمانے والے ازخود سرکاری سکولوں چھوڑ دیں بصورت دیگران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین