• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد،کامرس کالج کے سابق پرنسپل نے ڈائریکٹر کالج آفس میں جوائننگ دیدی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) گورنمنٹ سندھ کامرس کالج کے سابق پرنسپل نے چارج دیئے بغیر ڈائریکٹر کالج آفس میں جوائننگ دیدی۔گورنمنٹ سندھ کامرس کالج کے موجودہ پرنسپل کی جانب سے محکمہ تعلیم کو لکھے گئے خط میں سابق پرنسپل سید سہیل احمد جعفری پر کالج کے فنڈز میں مبینہ طور پر خوردبرد کرنے کے الزام عائد کیے گئے تھے جبکہ سابق پرنسپل سید سہیل احمد جعفری کا کہنا ہے کہ جو اخراجات کیے گئے ہیں اس کا ان کے اور کالج کے پاس ریکارڈ موجود ہے۔ 
تازہ ترین