• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز مودی گٹھ جو ڑ عوام کو بیوقوف بنانیکی سازش ہے، راجہ ریاض

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ مودی نواز گٹھ جو ڑ پاک بھارت کے عوام کو بے وقوف بنانے کی سازش ہے۔ دونوں وزرائے اعظم آئندہ آنے والے عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے ایک دوسرے پر الزامات لگا کر عوام کو لڑوانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔نواز شریف اپنے خطاب میں مودی کا ذکر تک نہ کرسکے اپنا حق ودوستی نبھایا۔ نواز شریف کو پاناما لیکس کے حوالے سے آخر کار قوم کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا مودی نواز گٹھ جوڑ ہویا کوئی اور حربہ اب کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔
تازہ ترین