گجرات (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے لاہورمیں 30ستمبر کو ہونے والے جلسہ میں شرکت کیلئےتیاریاں مکمل کرلی گئیں، تحریک انصاف سے گجرات کے راہنماؤں چوہدری سلیم سرورجوڑااور چوہدری عثمان منظور دھدرا کی قیادت میں تحریک انصاف کے 30ستمبر کو رائیونڈ میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کیلئےقافلے روانہ ہونگے،جبکہ ضلع گجرات کے علاوہ لالہ موسیٰ،سرائے عالمگیر، کھاریاں، جلالپور جٹاں، کوٹلہ ارب علی ،کنجاہ، کڑیانوالہ، ٹانڈہ اور دیگر علاقوں سے مقامی راہنماؤں کی قیادت میں قافلے روانہ ہونگے، گاڑیوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ۔