گجرات (نمائندہ جنگ) ڈکیتی وچوری کی4 وارداتوں میں 8ہزار درہم، 10لاکھ روپے، قیمتی موبائل فون اور گھریلوسامان لوٹ لیا گیا، سول لائن گجرات کے علاقہ نارووالی کے قریب منڈی بہاؤالدین کے رہائشی محمد شہباز کے دبئی پلٹ کزن سے ڈاکو 8ہزار درہم، 8ہزارروپے اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر لے گئے، کچہری چوک کے قریب سے تبریز نامی چور ایک خاتون میمونہ کے گھر سے گھریلوسامان اے سی وغیرہ، صدرگجرات کے علاقہ ہریہ والا سے چور محمد شہباز کے گھر سے نقدی اور ایل سی ڈی وغیرہ جبکہ صدر جلالپورجٹاں کے گاؤں سوہل کلاں سے چور نصیر اقبال کے گھر کی چھت پھاڑکر 10لاکھ روپے نقدی وغیرہ چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔