گجرات (نمائندہ جنگ) پولیس نے گاؤں کلاچور میں بیوہ خاتون کے گھر پر ناجائز قبضہ کی کوشش کرنے اور منع کرنے پر درانتی کے وار کرکے بیوہ خاتون کوزخمی کرنے پر محمد اسلم اور اس کی بیوی کیخلاف جبکہ پولیس نے چک جانی میں فریاد علی کی حویلی کے تالے توڑ کر ناجائز قبضہ کی کوشش کرنے اور حویلی کا آہنی گیٹ چوری کرکے لیجانے پر خالد اقبال وغیرہ کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔