کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر وسیم باری شارجہ میں جمعے پہلے ون ڈے سے قبل پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔وسیم باری لارڈز لندن میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے انگلینڈ گئے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وسیم باری سمیت دنیا کے دس سابق وکٹ کیپرز کو لارڈز میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت لے کر لندن گئے ہیں۔