• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن: اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو عمر قید

پڈعیدن (نامہ نگار)انسداددہشت گردی نوشہرو فیروز کے جج مسٹر منظور احمد قاضی کی عدالت نے  اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان  قربان چولیانی،لعل بخش چولیانی کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔  واضح  رہے کہ8ماہ قبل ملزمان نے ضلع دادو تھانہ موندھر کی حدود سے محبوب شہانی کو اغوا کر لیا تھا اور مغوی  محبوب شہانی کے والد سے ساڑھے 3لاکھ روپے تاوان وصول کرکے مغوی کو رہا کیا تھا ،جبکہ سزا کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ۔
تازہ ترین