شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)ضلع شیخوپورہ میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی بخار کے کنفرم مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ہے جن میں سے 15سالہ کاشف ذوالفقار ہلاک ہوگیا ہے جو خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی جبکہ دیگر مریضوں میں رمضان لطیف، شہباز جاوید، علی حمزہ جاوید، محمد عمیر، محمد ادریس اور عادل مشتاق شامل ہیں، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق محمد ادریس کو ملائشیا میں ڈینگی بخار ہوا تھا جس کے بعد وہ وطن واپس آگیا۔