گجرات (نمائندہ جنگ) عدالت نے قتل کیس میں مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کو عمر قید اور 2،2 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا، ایڈیشنل سیشن جج گجرات چوہدری فیاض الحسن نے تھانہ کنجاہ کے قتل کیس کافیصلہ سناتے ہوئے صبا شہزادی اور اس کے آشنا علی حیدر ساکنائے منگوال غربی کو عمر قید اور2,2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا جبکہ 2 ملزمان سیف اللہ اور شاہد ریاض کو عدم ثبوت پر بری کردیا، استغاثہ کے مطابق مجرمہ صبا شہزادی نے اپنے آشنا علی حیدر ودیگر ملزمان کے ہمراہ مل کر اپنے خاوند غلام عباس کو قتل کردیا تھا جبکہ اس کی نعش کو اپنے گھر ہی کے صحن میں گڑھا کھود کر دفنا دی تھی۔