• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، 7209 مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) محرم الحرام میں گوجرانوالہ ریجن میں 7209مجالس اور 1724 جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے انتظامات مکمل۔ 10720کنسٹیبلان سمیت 2082پولیس افسران اور 69الیٹ فورس کی ٹیمیں ریجن بھر میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔3659قومی رضاکار اور سماجی تنظیموں کے9680رضار کاروں کے علاوہ آرمی کی 03کمپنیاں اوررینجرزکی 10کمپنیاں بھی پولیس کی امداد کے لئے موجود ہوں گی۔مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 19واک تھرو گیٹس ،837میٹل ڈیٹکٹر،24جیمرز اور333سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔ریجنل پو لیس آ فیسرمحمد طاہر نے ریجن کے تما م ڈی پی اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجاریہ سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جائے اور مجالس اور جلوسوں میں اس کے مطابق نفری تعینات کی جائے ۔
تازہ ترین