• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت طالبان کیساتھ مذاکرات کرے، حکمت یار

Afghan Govt To Make Dialogue With Taliban Says Hikmatyar
حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیاجائے۔ کیونکہ افغانستان میں جاری جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اپنے وڈیو خطاب میں گلبدین حکمتیارنے صدر اشرف غنی سے مطالبہ کیا کہ حزب اسلامی کے بعد حکومت طالبان کے ساتھ بھی مذاکرات کرے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے اہم زیرحراست رہنماوں کو غیرمشروط طور پر رہا کیا جائے۔تقریب میں موجود شمالی اتحاد کے رہنماوں کے علاوہ چیف ایگزیکٹوڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نےاوراحمد شاہ محسود کے جانشین عطامحمد نورنے بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے تجویز کی حمایت کی۔

گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری جنگ کسی کے فائدے میں نہیں جارہی۔ یہ جنگ افغانوں اورنہ ہی ہمسایوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے طالبان سے بھی اپیل کی کہ اپنے رویئے میں لچک پیدا کرکے افغان حکومت سے مذاکرات کریں۔گلبدین حکمت یار نے کہا کہ معاہدے کے بعد وہ سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
تازہ ترین