کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈھاکا میں کھیلے جانے والے انڈر18 ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں ناکامی سے گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کو ڈھاکا کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے سخت رویہ کا سامنا کرنا پڑا، مقامی تماشائیون نے بھارت کی بھر پور حمایت کی، پاکستان کو روایتی حریف کے ہاتھوں کو3-1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے پہلے ہاف میں دو گول بناکر سبقت حاصل کرلی جس سے قومی ٹیم دبائو کا شکار ہوگئی، بھارت نے تیسرا گول دوسرے ہاف میں اسکور کیا، پاکستان کی جانب سے واحد گول امجد علی نے پنالٹی کارنر پر اسکور کیا، دوسرے سیمی فائنل میں میزبان بنگلہ دیش نے تائیوان کو ہرایا، فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ پول میچ میں میزبان ٹیم نے بھارت کو سخت مقابلے کے بعد 5-4سے شکست دی تھی ۔پاکستان برانز میڈل کے لئے تائیوان سے مقابلہ کرے گا۔