• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف حسین 8 برس بعد بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم میں شامل

ڈھاکہ (نیوز ایجنسیز ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے لیفٹ آرم اسپنر مشرف حسین کو افغانستان کے خلاف آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کیلئے ٹیم میں طلب کر لیا، انہیں روبیل حسین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، مشرف حسین کی 8 برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار مارچ 2008ءمیں انٹرنیشنل میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان آخری ون ڈے کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ مشرف کو 2013ءمیں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فکسنگ اسکینڈل کے باعث عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا تاہم بعدازاں تحقیقاتی ٹریبونل نے انہیں کلیئر قرار دے دیا تھا۔ مشرف کو 3 ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
تازہ ترین