• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمشنرکودھمکی آمیزکالزنئی دہلی چھوڑنے کیلئے وارننگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) نئی دہلی میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو ٹیلیفون پر نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیزکالز اورنئی دہلی چھوڑنے کی وارننگ دی گئی ہے‘اسلام آباد میں وزارت خارجہ سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں عبدالباسط نے بھارتی وزارت خارجہ کو بھی اس تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے اور انہیں یہ بھی یاد دہانی کرائی ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت کسی بھی ملک میں سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ فراہم کرنا میزبان ملک کی ذمہ داری ہے جس کے تقاضوں کو ملحوظ رکھا جائے ‘نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے یہ خط جمعرات کو ہی بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے کیا ہے ۔
تازہ ترین