• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول 10 پیسے‘ لائٹ ڈیزل 1.81 روپے مہنگا کرنیکی تجویز‘سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

اسلام آباد( این این آئی )اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ۔جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.81 روپے اضافے کی تجویز ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 3.55 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.71 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کمی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن جی پی ون کی فی لٹر قیمت میں بھی 1.66 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری کی حتمی منظوری آج دی جائے گی۔
تازہ ترین