• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران مودی کے ایجنٹ بن کر اسی کی بولی بول رہے ہیں، رانا ثناء

Imran Modi Became The Agent Are Speaking The Same Language Rana Sanaullah
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان مودی کے ایجنٹ بن کر اسی کی بولی بول رہے ہیں ،وہ 2014سے شروع ہوئے اور 17 آنے والا ہے آج تک ٹارگٹ کا دسواں حصہ بھی پورا نہیں کر سکے ، سرحدوں پر دشمن وار کر رہا ہے اور عمران خان تماشا لگا رہے ہیں۔

رائیونڈ میں عمران خان کے جلسے کےبعد رانا ثناء اللہ نے لاہورمیں پریس کانفرنس کی جس میںانکا کہناتھاکہقوم عمران کو خود روکے گی ۔۔کہے گی پاگل خان تم آرام کرو۔

ان کا کہناتھا کہ مودی بھی اسلام آباد کو بند کرنا چاہتا ہے اور عمران خان بھی۔مودی بھی سی پیک کے خلاف ہے اور عمران خان بھی سی پیک بند کرنا چاہتا ہے۔

رانا ثناء کا کہنا ہے کہ عمران خان میں اتنی جرات نہیں کہ پاکستان کے کسی شہرکوبند کرسکیں ۔ نہ اسلام آباد بند ہوگا، نہ پاکستان اور نہ ہی سی پیک رکے گا گا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کا اُس وقت تک پیچھا کرتے رہیں گے جب تک وہ معافی نہیں مانگتے ، لاہور کےباسیوں نے انکی منفی سیاست کو بری طرح مسترد کردیا ہے۔ قوم اُنکے احمقانہ رویے کو اچھا نہیں سمجھتی ۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ انکی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے میں 15 سے 20ہزار لوگ تھے ، عمران 2 لاکھ لوگ جمع کرنے کا چیلنج دیا تھا جو وہ پورا نہیں کرسکے۔

انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پارٹی کو منظم کرکےمثبت سیاست کریں اور2018ء کے الیکشن کا انتظار کریں ۔
تازہ ترین