• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان فٹ بال چیلنج آج سےشروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان فٹ بال چیلنج کپ ٹورنامنٹ ہفتے سے پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلکس میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان بھر سے12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پی ٹی سی، خیبرپختونخوا اور پاکستان پولیس، گروپ بی میں اسلام آباد، پی آئی اے اور خیبرپختونخوا ریڈ، گروپ سی میں فاٹا، پاکستان واپڈا اور خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) اور گروپ ڈی میں پاکستان ایئرفورس، کراچی الیکٹرک اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 
تازہ ترین