• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے پہلی ایشین بلیئرڈز چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا

Pakistan Wins 1st Asian Billiard Championship Title
پاکستان نے ایران کو فائنل میں شکست دے کر پہلی ایشین بلیئرڈز اسپورٹس چیمپئن شپ میں ٹیم اسنوکر کا ٹائٹل جیت لیا۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجریرہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فیصلہ کن معرکے میں میں پاکستانی جوڑی نے ایران کو ایک کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دی اور پہلی بار ہونے والا یہ ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو دو کے مقابلے میں تین فریم سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، ایونٹ کی انعامی تقریب ہفتے کی شب 8 بجے ہوگی۔
تازہ ترین