• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور کی تحریک پاکستان بچاؤ کی تحریک ہے ، حبیب اللہ بھٹہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)متحدہ محاذ بہاول پور کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مالیاتی امور کے علاوہ مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کیاگیا۔اس موقع پر متحدہ محاذ بہاول پور کے سر پرست اعلیٰ ملک حبیب اللہ بھٹہ نے صوبہ بہاول پور کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے بعد بہاول پور نے حکومتی مشینری کو سہارا دیا اور ملکی تعمیرو ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بحالی صوبہ بہاول پور کی تحریک دراصل پاکستان بچاؤ کی تحریک ہے ، اعجاز جعفری  ، مسز آسیہ کامل  ، تیمور ثمین خان اور حاجی محمد جاوید  ، پروفیسر مدحت کامل حسین نے خطا ب کیا  ،ڈاکٹر عبدالقیوم شہاب نے گوٹھ محراب میں متحدہ محاذ بہاول پور کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ کا عندیہ دیا ، راجہ شفقت محمود نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بحالی صوبہ بہاول پور کے متعلق ان کے جوش و جذبہ کو سراہا۔میٹنگ کے اختتام پر حاجی محمد جاوید نے تحریک کے شہداء کی مغفرت اور بحالی صوبہ بہاول پور کے لیے دعا کرائی۔اس موقع پر فرخندہ شیخ، نسرین انور و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین