گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں ٹیوٹا کے زیراہتمام پہلے گروپ میں 50خواتین سمیت 125قیدی مختلف کورسز مکمل کر کے ہنرمند بن گئے جن کی سزائوں میں کمی کیلئے حکومت پنجاب کو لیٹر جاری کر دیا گیا، جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کامران انجم نے رابطہ پر بتایا کہ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے جیل میں قیدیوں کو ہنرمند بنانے کیلئے ٹیوٹا کے زیراہتمام انتظامات کروا رکھے ہیں جس کے تحت گزشتہ روز کمپیوٹر، موٹر سائیکل میکینک، بیوٹیشن، ٹیلرنگ وغیرہ کے مکمل کاریگر ہونے کے بعد امتحان پاس کرنے والوں کو جیل میں اسناد دی گئیں جبکہ ان ہنرمندوں کی سزائوں میں کمی کروانے کے لئے لیٹر حکومت پنجاب کو بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اب نئی کلاسوں کا داخلہ شروع کر دیا گیا ہے۔